اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی عدات نے سال 2012 میں مسعود بارزانی کے بیٹے منصور بارزانی کو ایک 19 سالہ لڑکی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
منصور بارزانی ایک 19 سالہ لبنانی لڑکی کا عاشق ہوگیا تھا جس کا ہاتھ مانگنے کیلیے اس نے لڑکی کے اہلخانہ سے رجوع کیا مگر گھر والوں کی مخالفت کی وجہ سے اس نے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔
منصور بارزانی نے پہلے مذکورہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر شکایت کے خوف سے اس نے اسے چاقو کے کئی وار سے قتل کردیا اور پھر قتل کے ثبوت مٹانے کیلیے اس کے جسم کو آگ لگادی۔
.......
/169